پاکستان امریکی ریاست نہیں کہ ریکس ٹیلرسن بھارت جاتے جاتے ڈو مور کا مطالبہ کرجائیں: میاں محمودالرشید

08:47 PM, 24 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ پاکستان امریکی ریاست نہیں کہ ریکس ٹیلرسن بھارت جاتے جاتے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرجائیں،  دنیا نے پاک افواج اور پاکستان کے عوام کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو تسلیم  کیا،  امریکہ بھارتی اشاروں پر چلنے کی بجائے حقائق کو تسلیم کرے،  امریکہ صرف سی پیک کا غصہ نکال رہا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئندہ ہونیوالے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا   کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا   کہ بد قسمتی سے ملک پر مسلط کاروباری طبقہ کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، بددبانتی پر ملک کی سب سے بڑی عدالت میں کیسز بھی چل رہے ہیں، ایسے میں کرپٹ حکمران امریکہ کی جانب دیکھ رہا ہے اور امریکہ کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈومور کا مطالبہ کر رہا ہے۔

عائشہ گلا لئی سے متعلق سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران خان اداروں کیخلاف سچ بات کرتے تھے، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئندہ ہونیوالے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کریگی جس پر قانونی ٹیم نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں