کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور صوبائی وزیر تجارت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ملک میں احتساب کا دہرا معیار ہے ۔سندھ احتساب کا نظام کچھ اور ہے اور پنجاب میں کچھ اور ہے ۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک احتساب کا ایک نظام ہونا چاہیے اسی میں ملک کی بہتری ہے ۔احتساب صرف سیاستدانوں کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ سب کا ہونا چاہیے ۔احتساب کے معاملے میں دہرا معیار ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے نہیں ڈرتے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب میں احتساب کا نظام کچھ اور ہے اور سندھ میں کچھ اور ہے یہ دونظام نہیں ہونے چاہئیں ۔واضح رہے کہ پیر کے روزقومی احتساب بیورو (نیب) نے 5 ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد شرجیل میمن اور دیگرشریک ملزمان کو پیرکے روز سندھ ہائیکورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔