مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر طائف میں پولیس نے ایک تجارتی ادارے کے گودام سے 3 لاکھ ریال مالیت کی کیبل چرانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق طائف میں الحویہ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کر کے ایک تجارتی ادارے کے گودام سے 3 لاکھ ریال مالیت کا کیبل چرانے والے ایک عرب شہری اور5 ایشیائی باشندوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شدگان نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انھوں نے واردات سے قبل چوکیدار کے ہاتھ پیر باندھ دیئے تھے۔
پولیس نے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے جبکہ چوروں کے خلاف سعودی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔