سہانا خان کی ”سکن کلینک “ میں جاتے ہوئے تصاویر وائرل

سہانا خان کی ”سکن کلینک “ میں جاتے ہوئے تصاویر وائرل

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کو بھارت میں ایک ایسے ’کلینک‘ پر جاتے دیکھا گیا کہ پوری انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا خان 23 اکتوبر کو ایک ’سکن کلینک‘ میں جاتے دیکھی گئیں۔ لیکن وہ وہاں کیوں گئی تھیں؟ یہ سوال سب کے ذہن میں کلبلا رہا ہے کیونکہ کسی بھی نوجوان لڑکی کی طرح ان کی جلد بھی اس وقت قدرتی طور پر چمکدار اور خوبصورت ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سہانا خان جلد ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں دھوم مچانے کو تیا رہیں تاہم سہانا خان کو جاننے والے اس بات پر بھی حیران ہیں کہ ان کی جلد روز بروز خوبصورت کیسے ہوتی جا رہی ہے، شائد وہ جلد کا علاج کروا رہی ہیں تاکہ کیمرے پر وہ اور بھی خوبصورت نظر آئیں۔
یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا بالی ووڈ میں آنے کیلئے جلد کی رنگت سفید ہونا ضروری ہے؟ حالانکہ دیپکا پڈوکون، کاجول، بپاشا باسو، پریانکا چوپڑا اور ملائکہ اروڑا خان سمیت بالی ووڈ میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جو گندمی رنگت کی حامل ہیں مگر انہوں نے انڈسٹری میں دھوم مچا رکھی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سہانا خان کی بالی ووڈ میں آمد سے متعلق تاحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر جلد کے کلینک میں جانے کے پیچھے یہ ایک وجہ ضرور ہو سکتی ہے۔