پاکستان مسلم لیگ(ن) میں لوٹوں اور فارورڈ بلاک کیلئے کوئی جگہ نہیں : رانا ثنااللہ

05:22 PM, 24 Oct, 2017

لاہور:صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں لوٹوں اور فاروڈ بلاک کی کوئی گنجائش نہیں ہے پارٹی آج بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے مشکل وقت میں پارٹی کو جو بھی چھوڑ کر جائیگا اس کا اپنے حلقے میں رہنا مشکل ہو جائیگا

 ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا نے لوگوں کو بہت باشعور بنا دیا ہے، اب مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے کا اپنے حلقے میں رہنا بھی مشکل ہو جائے گا مخالفین گلیاں دے کر سیاست میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں لیکن میاں نواز شریف پر جتنے الزام لگائے گئے اللہ تعالیٰ نے اْنہیں اتنی ہی زیادہ عزت دی اور لوگوں کے دلوں میں محبت ڈالی ہے

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ووٹرز باشعور ہوگئے ہیں ہم 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام کی طاقت سے کامیاب ہو کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یاب کرے اور وہ واپس اپنے ملک آسکیں ۔

مزیدخبریں