سلمان خان نے فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی ابوظہبی میں شروع کر دی

05:18 PM, 24 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار سلمان خان نے فلم ’ریس 3‘   کی عکسبندی ابوظہبی میں شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے بعد اب فلم ’’ریس3‘‘ کی عکسبندی جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ابوظہبی میں شروع کر دی ہے۔ فلم ’’ریس‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ہیں جس میں سیف علی خان نہیں ہوں گے۔ فلم کے ہدایتکار رومیو ڈی سوزا ہیں۔

فلم کی عکسبندی ابوظہبی کے بعد یونان میں کی جائے گی۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں