سعد رفیق فیملی کے ہمراہ ذوالفقار کھوسہ کو منانے آدھی رات کو پہنچ گئے

04:56 PM, 24 Oct, 2017

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما ذوالفقار کھوسہ کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ(ن) میں کھلبلی مچ گئی اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ذوالفقار کھوسہ کو منانے کیلئے آدھی رات کو فیملی کے ہمراہ ان کے گھر پہنچ گئے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سابق رہنما ذوالفقار کھوسہ جو کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے ان کے بیٹے دوست محمد کھوسہ پر تکرار کی وجہ سے ناراض ہوکر (ن) لیگ چھوڑ کر چلے گئے تھے اور ان کو کلثوم نواز سمیت مریم نواز نے بھی منانے کی کافی حد تک کوششیں کیں اور کہا تھا کہ ان کے بھی حمزہ شہباز کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور وہ ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر معذرت خواہ ہیں لیکن ذوالفقار کھوسہ نے ان کو صاف انکار کردیا تھا۔


مگر اب ذوالفقار کھوسہ سے سابق صدر آصف زرداری کی حالیہ ملاقات کے بعد مسلم لیگ(ن) میں کھلبلی مچ گئی ہے اور 22اکتوبر کی آدھی رات کو خواجہ سعد رفیق فیملی کے ساتھ ذوالفقار کھوسہ کو منانے کے لئے ان کے گھر گئے اور انہیں دوبارہ (ن) لیگ میں آنے کے لئے جتن کئے،لیکن ذوالفقار کھوسہ نے ایک مرتبہ پھر سے ان کو انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے

مزیدخبریں