اسلام آباد:وزیر داخلہ احسن اقبا ل کا کہنا ہے کہ عمران خان ستیاناس اور بیڑا غرق بریگیڈ کے سربراہ ہیں، وہ پاکستان میں ہر اچھی چیز کو برائی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں لوگ پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں،اصلاحات کے باعث ملکی معیشت بہت بہتر ہوئی ہے، پوری دنیا میں ترقی کیلیے پرائیوٹ سرمایہ کاری اہم ہتھیار ہے، پاکستان کوچوٹی کے5 سرمایہ کار مواقع والا ملک قرار دیاجارہاہے،اصلاحات کی بدولت معاشی صورتحال میں بہترآئی ہے۔
انکا کہنا تھاکہ شکر ہے ایک بیٹرا غرق اور ستیاناس بریگیڈ ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں، 2013 میں ملک عمران خان کے ہاتھ میں نہیں آیا،یہ بریگیڈ پاکستان کا منفی تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے،ملک عمران خان کے ہاتھ میں آنے سے پاکستان نیچے کے 5ملکوں میں ہوتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ احتجاج اور مظاہروں سے امن وامان کو نقصان پہنچا،ناما ٹرائل اور فیصلے سے ملکی معیشت کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے، ستیاناس بیڑہ غرق بریگیڈ کو سب کچھ مختلف نظر آتاہے ،احسن اقبال کچھ لوگوں کو ہمارے کام میں صرف برائی نظر آتی ہے۔