قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کارڈیالوجی ہسپتال سے تھانے منتقل

04:46 PM, 24 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ملتان: ملتان میں مفتی عبد القوی کو کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج کر  دیا   گیا، پولیس نے مفتی قوی کو تھانہ چہیلک منتقل کر دیا۔

کارڈیالوجی ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس مفتی عبد القوی کو سخت سکیورٹی میں تھانہ چہیلک لے گئی ہے جہاں ان سے قندیل بلوچ قتل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی جبکہ دوسری طرف پولیس نے منگل کو مفتی عبدالقوی کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے لاہور لے جانا تھا تاہم ہسپتال سے تاخیر سے ڈسچارج ہونے پر اب بدھ کو  لاہور لے جایا جائے گا۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مفتی عبد القوی کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم حالت خراب ہونے کے باعث انہیں کاریڈیالوجی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں