ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچ گئے، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

03:57 PM, 24 Oct, 2017

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ چکلالہ ایئربیس پہنچے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات باہمی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے۔

ریکس ٹلرسن وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کریں گے اور جی ایچ کیو بھی جائیں گے جہاں وہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی انتظامیہ کے اہم وزیر کا دورہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کے نئے دور کا نکتہ آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں