کراچی: وزیرتجارت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو لیکن احتساب کا دوہرا نظام ملک کے لئے بہتر نہیں، ہم کیسز نے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا دوہرا معیار ہے احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اور اور سندھ میں کچھ اور چل رہا ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت سے شعبوں سے وابستہ افراد کرپٹ ہیں لیکن میڈیا اور نیب صرف سیاستدانوں کو ہی شہہ سرخی بناتا ہے۔شرجیل میمن نے اگر کچھ غلط کیا ہے تو وہ نیب والے جانتے ہیں ہمیں اس حوالے سے کوئی خبر نہیں۔