روشنیوں کاتہواردیوالی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان بھر میں منا یا گیا

02:30 PM, 24 Oct, 2017

لاہور :دیوالی ہندووں کا مذہبی تہوار ہے جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کے لوگ نہایت اہتمام سے مناتے ہیں۔ اس موقع پر گھروں میں چراغاں کے ساتھ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔اس سال روشنیوں کاتہواردیوالی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان بھر میں منا یا گیا ہے۔
لاہور کے ایک ادارے"ہم سب ایک ہیں "کے زیر اہتمام روشنیوں کاتہواردیوالی کے موقع پر تقریب کا انقعاد کیا گیا تھا ۔ اس تقریب میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے شمولیت اختیار کی تھی۔


اس تقریب کا مقصد امن اور سکون کی بحالی تھی اور ہندؤں کے ساتھ یکجاہتی کا اظہار کر ناتھا۔ اس تقریب میں ہندوؤں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تھی۔تمام شرکا کا کہنا تھا اس تقریب سے امن امان کی صورتحال بحال ہو گی اور آپس کی اختالافات بھی ختم ہونگیں ۔
لہذا ادارے"ہم سب ایک ہیں "کے زیر اہتمام روشنیوں کاتہواردیوالی کی تقریب کے انقعاد کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں