ممبئی: گینگز آف واسے پور اور بجرنگی بھائی جان جیسی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نواز الدین صدیقی کی زندگی پر مبنی کتاب 25اکتوبر کو لانچ ہورہی ہے تاہم اس سے قبل ہی ان کی کتاب میں کیے گئے کچھ انکشافات سامنے آ گئے ہیں .
۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگریزی ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ نواز الدین صدیقی اور نیہاریکا سنگھ کے درمیان جنسی تعلقات کے بارے میں ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے ،آرٹیکل میں کتاب کے حوالے سے لکھا گیاہے کہ نوازالدین صدیقی نے جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ نیہاریکا سنگھ کا استعمال کیا ۔
نواز الدین صدیقی اور نیہاریکا سنگھ نے فلم ’مس لولی ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو کہ 2012میں ریلیز کی گئی تھی اور اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے ۔بھارتی ویب سائٹ دانک بھاسکر کے مطابق نواز الدین کا کہناہے کہ ایک دن فلم کے ایک ڈانس سین کی شوٹنگ چل رہی تھی ،تب ہی میری کو سٹار نیہاریکا کو کچھ ہو گیا ،اسے اچانک سردی ہو گئی اور وہ وہاں چپ چاپ رہنے لگی ،مجھ سے دوری بنانے لگی ،مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیونکہ وہ کم بات کرتی تھی ،زیادہ سوشل اور دوستانہ بھی نہیں تھیں ۔
مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت ہے جب اس سے پوچھنا چاہیے کہ کیا ہوا ؟ایک دو بار نہیں بلکہ کچھ ہی دنوں میں نے کئی بار ان سے ایسا پوچھا ،اس کے بعد ایک دن میں نے انہیں اپنے گھر پر اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا مٹن کھانے کی دعوت دی اور اس موقع پر نہ صرف انہوں نے اپنی پلیٹ میں موجود ہر چیز ختم کی بلکہ کھانے کی بہت تعریف بھی کی۔