دنیا کا نایاب ترین اور زہریلا سانپ منظر عام پر آ گیا

12:41 PM, 24 Oct, 2017

چینگ : چینی سائنسدانوں نے دھاری دار سانپ کی افزائش نسل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ، یہ چینی سانپوں کی بہت خطرناک قسم ہے جس کے جسم پر موتیوں جیسی دھاری دار پٹی بنی ہوتی ہے۔

چینی سائنسدانوں کا کالا موتی سانپ کی پیدائش کا کامیاب تجربہ

یہ پہلا موقع ہے کہ چینی سائنسدانوں نے اس قسم کے سانپوں کی پیدائش کا تجربہ کر لیا ہے جو ایک صدی قبل دریافت ہوئے تھے،اس قسم کے سانپ کی ایک مہینے میں لمبائی 33سینٹی میٹر ہوتی ہے جبکہ اس کی جلد گہری سبز مائل ہوتی ہے،جلد کے اس رنگ کی وجہ سے اس سانپ کو کالا موتی کہاجاتا ہے ۔

اس کی قسم ایک امریکی ماہر حیاتیات نے نے 1929ءمیں دریافت کی تھی لیکن یہ 1980ءکی دہائی تک غائب رہی ، کئی عشروں کے دوران اس قسم کے تیس زندہ سانپ ہی دریافت ہو سکے اور اس قسم کا ایک جوڑا سچوان کے شہر یان سٹی کے لابا ہی قدرتی آبی ذخائر سے 2014ءمیں پکڑا گیا تھا ۔

مزیدخبریں