بجلی بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ،شہباز شریف

11:51 AM, 24 Oct, 2017

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ وسائل کو قومی امانت سمجھ کر پائی پائی دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کی،بجلی کے بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے،جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ 1ہزار320میگاواٹ ساہیوال کول پاورپلانٹ کو 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ،بجلی منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

؎انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے نئے وژن کیساتھ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔شہبازشریف کاکہنا تھاکہ ایک جانب وسائل لوٹنے والے سابق حکمران ہیں تو دوسری طرف دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلنے والے ہیں۔جب اقتدار سنبھالا تو توانائی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرچکا تھا،غربت،افلاس ،بیروز گاری اوربجلی کے اندھیرے سابق حکمرانوں کے تحفے ہیں۔

مزیدخبریں