ریکس ٹلرسن کے دورہ بھارت سے قبل کشمیر سے مذاکرات کاڈھونگ رچا دیا

10:29 AM, 24 Oct, 2017

اسلام آباد:مکاربھارت کی ایک اور چالاکی سامنے آ گئی امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت سے قبل مقبوضہ کشمیرسے مذاکرات کاشوشہ چھوڑدیا۔بھارتی انٹیلی جنس بیوروکےسابق سربراہ دنیشورشرماکشمیرکیلئے مذاکرات کارمقررکردیئے گئے۔جو8سے10روزمیں مقبوضہ کشمیرکادورہ کریں گے۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ بھارت سے قبل کشمیرسے مذاکرات کاڈھونگ رچادیا،بھارتی انٹیلی جنس بیوروکےسابق سربراہ دنیشورشرماکو کشمیرکیلیے مذاکرات کارمقررکردیا۔دنیشورشرمانے کہاہے کہ کشمیرمیں امن بحال کرنے کیلیے ہرشخص سے بات کرنےکی ضرورت ہے۔امیدہے بھارتی حکومت کےاعتماداورلوگوں کی توقعات پرپورااتروں گا۔

بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ اور کشمیرکیلیے مقررکیے گئے مذاکرات کار،دنیشورشرما8سے10روزمیں مقبوضہ کشمیرکادورہ کریں گے۔

مزیدخبریں