آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا

09:07 AM, 24 Oct, 2017

لاہور: کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اب دور نہیں. آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ۔لاہور کے بعد کراچی میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہیں ہموار ہونے لگیں.آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ریگ ڈیگاسن کا کہنا تھا کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق وزیر اعلی سندھ اورآئی جی سندھ سے ملاقات ہوئی سیکیورٹی بریفنگ سے مطمئن ہوں.مراد علی شاہ نے بھی ریگ ڈیکاسن کو میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی.دبئی سے کراچی پہنچنے والے آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی سسٹم اور مختلف انکوژرز کا تفصیلی معائنہ کیا.ریگ ڈکاسن دورہ کراچی کی رپورٹ آئی آئی سی کو دیں گے.جس کے بعد وفد سیکیورٹی کا جائزہ لینے آئے گا.

مزیدخبریں