پیپلزپارٹی اہم اتحادی جماعت ہے، تحفظات دور کئے جائیں : وزیر اعظم  کی ہدایت

09:31 PM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو ایک اہم اتحادی جماعت تسلیم کرتے ہوئے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 لاہور ماڈل ٹاؤن میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ملک کی ترقی کے لیے محنت کر رہی ہے اور اس دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات کا ازالہ ضروری ہے۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک تھے، اور اس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
 وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملے کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے درمیان مسائل حل کیے جا سکیں

مزیدخبریں