گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کر لیں ، عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے : مریم اورنگزیب

09:00 PM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر اپنے بیان میں کہا کہ "گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کر لیں"، اور پی ٹی آئی کا اثر و رسوخ اب ختم ہو چکا ہے۔ 


انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اس کا سیاسی "فرنچائز" اب دیوالیہ ہو چکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بشری بی بی اور علیمہ باجی کے غائب ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات پی ٹی آئی کی قیادت سے فارغ ہو چکی ہیں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا قائد جس فتنہ اور فساد کا حصہ رہا، وہ اب جیل میں بند ہے اور اس کا انقلاب مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں