بیلاروس کا 68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچا، وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال

07:40 PM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 68 رکنی وفد سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل پاکستان پہنچیں گے اور 27 نومبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ 


اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس دورے میں بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولووچنکو کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، زرعی مشینری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

مزیدخبریں