اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل کے لیے بند رہیں گے

اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل کے لیے بند رہیں گے

اسلام آباد:تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو کل کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں ہو گا۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں احتجاجی قافلہ پشاور سے روانہ ہو چکا ہے، جس میں بشریٰ بی بی اور سابق صدر عارف علوی بھی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں