حکومت کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں، ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا:محسن نقوی

حکومت کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں، ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا:محسن نقوی

اسلام آباد :وفاقی  وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت میں دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے، اور جو بھی ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے لیے آئے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا۔


 وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موبائل سروس جاری ہے، صرف موبائل انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فیض آباد میں غیر ملکی وفد کے روٹ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے احتجاجی مظاہرین کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ غیرملکی وفد کی آمد پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

مصنف کے بارے میں