احتجاج کے معاملے میں اختلافات ، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں سخت جملوں کا تبادلہ

01:16 PM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان شدید تکرار کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ لڑائی آج صبح 11:30 بجے ہوئی، جب دونوں رہنما پشاور میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے کے معاملے پر متنازع ہو گئے۔

بشریٰ بی بی پشاور سے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتی تھیں، تاہم علی امین گنڈا پور نے ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج میں شریک نہیں ہو سکتیں۔ اس پر دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں، جبکہ علی امین گنڈا پور واپس اپنے گھر چلے گئے۔

مزیدخبریں