پہلا ون ڈے : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

01:11 PM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں فیصل اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا ، عرفان خان ، عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم  شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں