اسرائیلی فوج کے لبنان اور غزہ میں فضائی حملے جاری

اسرائیلی فوج کے لبنان اور غزہ میں فضائی حملے جاری

لبنان : اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔ ان حملوں کے دوران لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے حملہ کر کے جوابی کارروائی کی۔

غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ ان حملوں میں ایک مسجد کو بھی تباہ کر دیا گیا اور ایک اسرائیلی یرغمالی بھی مارا گیا۔

اسی دوران، عالمی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے، جس پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے کہا کہ تمام رکن ممالک اس فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔

مصنف کے بارے میں