بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب، احتجاج میں شرکت نہیں کر سکیں گی

11:40 AM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ آج یعنی 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔

 بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی طبیعت کی ناسازی کے باعث احتجاج میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی دی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں وہ پشاور میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگز بھی کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں