لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کی صورتحال

10:48 AM, 24 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں راوی پل، ایسٹرن بائی پاس اور بابو صابو کے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔ تاہم، ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر ٹریفک آ اور جا سکتی ہے۔ رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ اور گجومتہ پر ٹریفک کے لئے راستے کھلے ہیں۔

شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، لیکن لاہور رنگ روڈ کے تمام انٹرچینجز مکمل طور پر بند ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کینٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں، جیسے کہ نیازی شہید چوک سے راوی پل، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی پھاٹک اور سگیاں ان ، آؤٹ۔اس کے علاوہ، آزادی فلائی اوور سے نیازی شہید چوک تک بھی مزدے اور ٹرک لگا کر راستہ بند کیا گیا ہے۔

رنگ روڈ، موٹر وے اور اولڈ راوی پل دونوں اطراف سے بند ہیں۔ فارم روڈ کے ذریعے فارم ہاؤس جانے والے افراد صرف موٹر سائیکل استعمال کر سکتے ہیں۔شہریوں کو سفر کرنے سے پہلے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 15 سے راستوں کے بارے میں معلومات لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں