برطانیہ میں طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

برطانیہ میں طوفان کی تباہی، 2 افراد ہلاک، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

لندن : برطانیہ میں طوفان "برٹ" نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ طوفان نے ساحلی علاقوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلائیں، جس نے برطانیہ کے مختلف حصوں میں مشکلات پیدا کر دیں۔

انگلینڈ اور ویلز میں 4 ہزار سے زائد عمارتیں بجلی سے محروم ہوگئیں، جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے، برف پگھلنے اور تیز ہوا کے باعث سیلاب کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، محکمہ موسمیات نے 100 سے زائد سیلاب کی وارننگز اور الرٹ جاری کیے ہیں۔

طوفان کے باعث ریل سروسز بھی شدید متاثر ہوئیں، اور اتوار کے روز 339 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ، نیو کاسل ایئرپورٹ پر بھی خراب موسم کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئیں۔ اس قدرتی آفت نے برطانیہ بھر میں زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں