دھوم دھڑکے سے نہیں سادگی سے شادی کروں گی، درفشاں سلیم

دھوم دھڑکے سے نہیں سادگی سے شادی کروں گی، درفشاں سلیم

کراچی : شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی شادی کے بارے میں ایک اہم بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دھوم دھڑکے والی شادی نہیں کریں گی اور اپنی شادی سادگی سے کریں گی۔

 اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی پبلک میں اعلان کرکے کریں گی اور چاہیں گی کہ صرف ان کے جاننے والے لوگ اس میں شریک ہوں۔

تاہم، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی والدہ اس بات پر راضی نہیں ہوں گی کیونکہ وہ چاہیں گی کہ شادی میں ان کا ہر جاننے والا شخص شرکت کرے۔

 درفشاں سلیم نے اپنی شادی کے بارے میں مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جب بھی شادی ہو، وہ اچھے خاندان اور انسان کے ساتھ ہو، اور شادی کی جگہ بھی بہترین ہو تاکہ سب کچھ خوشگوار طریقے سے ہو۔

مصنف کے بارے میں