پی سی بی کا آپریشن کلین اپ، 38 کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کا آپریشن کلین اپ، 38 کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آپریشن کلین اپ کے سلسلے میں ملک بھر سے 38 کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم کے کوچز، سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں تبدیلیاں کی جا چکی تھیں، اور اب پی سی بی نے بورڈ میں اعلیٰ افسران کی تبدیلیوں کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے متعدد کوچز کو بھی فارغ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے اس اقدام کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ بورڈ میں کوچز کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی تھی، جبکہ کھلاڑیوں کی تعداد کم تھی اور نتائج بھی تسلی بخش نہیں آ رہے تھے۔ اس صورتحال میں بورڈ نے کوچز کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے اپنے آپریشن کلین اپ کے تحت سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا ہے۔ برطرف ہونے والے دیگر کوچز میں مجاہد جمشید،طیب طاہر،  شاہد علی خان، جمیل، ہارون اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔اس فیصلے کے ذریعے پی سی بی کا مقصد کرکٹ کے معیار کو بڑھانا اور کوچز کی تعداد میں کمی لانا ہے۔

مصنف کے بارے میں