راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

راولپنڈی: چکری کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 دہشت گرد فرار  ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سی ٹی ڈی نے چکری کے قریب ناکہ بندی کر لی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان  سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر، رائفلیں، آئی ای ڈی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، اور ان پر راولپنڈی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی ممکنہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فتنہ الخوارج دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں