چار روزہ جنگ بندی کے بعد حماس نے تھائی لینڈ کے بارہ یرغمالی رہا کردیے

07:41 PM, 24 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی  کے بعد یرغمالیوں کی رہائی شروع ہوگئی ہے ۔ حماس نے تھائی لینڈ کے بارہ یرغمالیوں کو رہا کردیاہے ۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ 


عرب میڈیا نے دعوی کیاہے کہ  حماس نے تھائی لینڈ کے بارہ یرغمالیوں کو رہا کردیاہے ۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے اس کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی آج سے شروع ہو گئی ہے۔


قطر میں ثالثوں کے مطابق  روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا ، جنگ بندی کے فوری بعد ہی غزہ میں انسانی امداد کاسلسلہ شروع ہو جائے گا۔قطری اعلان کے مطابق جنگ بندی جامع ہو گی اور شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں برابر نافذ العمل ہو گی۔

مزیدخبریں