اسلام آباد : کویت پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ کویت کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات ہوئی۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ۔ اس میں کویت کی پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم فیصلے ہوئے ۔
نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری آبی وسائل، معدنیات، فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں کی جائے گی۔
کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔