نارتھمپٹن : نیویارک سے لندن کے سفر کا دورانیہ صرف 90 منٹ کا ہوگا۔ ناسا ایک نیا سپر سانک جیٹ تیار کررہا ہے۔ ایکس59 نامی یہ ایئر کرافٹ تجرباتی بنیادوں پر کام کررہا ہے اس کی رفتار آواز کی رفتار سے بھی تیز بتائی جارہی ہے۔
لندن سے نیویارک میں اتنے کم وقت میں سفر خواب نہیں بلکہ جلد حقیقت بننے والا ہے کیونکہ یہ جیٹ اب جلد تجرباتی مراحل سےحقیقی
مراحل میں آنے والا ہے۔X-59 یہ طیارہ آواز کی رفتار سے زیادہ تیز پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ طیارہ ناسا کے کویسٹ مشن کا مرکز ہے۔
اس کو مکمل کرنے کے لیے تکنیکی ٹیم دن رات ایک کررہی ہے اور کوشش کی جارہی ہےکہ اگلے برس تک اس کو مکمل کرلیاجائے اور عملی پرواز شروع کی جائے تاکہ یہ خواب حقیقت بن سکے۔