وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائوں گا:  چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے  معذرت

05:48 PM, 24 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی  نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے  معذرت کرلی۔  پی ٹی آئی چیئرمین  نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔اٹک پولیس نے 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے پہنچی تو عمران خان نے ان کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔اٹک پولیس ٹیم راولپنڈی جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانے حضرو میں درج کیا گیا تھا، اس معاملے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور قصور کی پولیس ٹیمیں جیل میں پی ٹی آئی قیادت سے تحقیقات کرچکی ہیں

مزیدخبریں