لاہور: ڈیفنس فیز 7 میں ٹریفک حادثے کے ذریعے 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزم افنان کا والد ملک شفقت شامل تفتیش ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک شفقت نے گاڑی میں افنان نے ساتھ موجود نہ ہونے کے ثبوت دیے۔ملک شفقت نے حادثہ کے دن افنان کی گھر کی پارکنگ سے گاڑی نکالنے کی فوٹیج بھی پولیس کو دے دی۔ فوٹیج میں ملک شفقت گاڑی میں نہیں بیٹھا لیکن افنان نے گاڑی کی چابی اپنے والد سے لی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افنان کے والد ملک شفقت کو آج ڈی آئی جی انوسٹیگیشن عمران کشور کے سامنے بھی پیش کیے جانے امکان ہے۔ ملزم افنان 28 تاریخ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ ملزمان افنان کا اوسیفیکشن ٹیسٹ ابھی نہیں کروایا گیا صرف ڈینٹل ٹیسٹ کروایا گیا۔اوسیفکیشن۔فوٹوگرامیٹری اور پولی گرافک ٹیسٹ ریمانڈ کے دوران کروائے جائیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افنان کی گاڑی کی رفتار چیک کرنے کے لیے موٹر وہیکل سپیڈ معائنہ ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔ میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے ،متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔