ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی،بہتر ہے الیکشن کے بنا ہی نواز شریف کی وزارت عظمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیں: اسد قیصر

 ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی،بہتر ہے الیکشن کے بنا ہی نواز شریف کی وزارت عظمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیں: اسد قیصر
سورس: File

چارسدہ: سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی ہے۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر دوران رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اگر نواز شریف کو ہی وزیر اعظم بنانا ہے تو الیکشنز کی کوئی ضرورت نہیں ہے نگران وزیر اعظم کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیں۔ 

اسد قیصر  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

 

مصنف کے بارے میں