انٹرا پارٹی الیکشن، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

انٹرا پارٹی الیکشن، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
سورس: file

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے  الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرنے اور 20 روز میں دوبارہ الیکشن کرانےاور انتخابی نشان سے متعلق فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی طے کرے گی۔


پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کے مطابق بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔

 تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ اس وقت پارٹی لیڈر شپ اور کارکن جیل میں ہیں، ان حالات میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی الیکشن لڑانے پر غور کریں گے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں تھے ایسے انتخابات کو قبول نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 20 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ورنہ انہیں انتخابی نشان نہیں ملے گا۔

مصنف کے بارے میں