نئے مہمانوں کا استقبال، عام انتخابات سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا کی تزین و آرائش کا فیصلہ

09:45 AM, 24 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل نئے مہمانوں کے استقبال کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں کیفے ٹیریاز کو دوبارہ تعمیر کرنے اور انہیں جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کےدونوں کیفے ٹیریا کی تزین و آرائش کیلئے  لاہور سے ایک انٹیریئر ڈیزائنر کنسلٹنٹ نیا ڈیزائن لے کر آئے ہیں۔ ایک کیفے ٹیریا اراکین پارلیمنٹ کے لیے ہے اور دوسرا پارلیمنٹ ہاؤس کے عملے کے لیے ہے۔ 

ایک وزیر کے مطابق اس تزئین و آرائش پر 82 ملین روپے لاگت آئے گی۔ باورچی خانہ نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔ باورچی خانے کے تمام آلات بشمول کوکنگ رینجز، چلرز، آئس کیوب ٹرے، کافی بنانے والے اور کراکریز نئے سرے سے خریدے جائیں گے اور  فرش کو بھی دوبارہ بنایا جائے گا۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے ان اخراجات کے لیے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے لیے فنانس ڈویژن کو سمری ارسال کر دی ہے۔ فنڈز جاری ہونے کے فوری بعد منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق دونوں کیفے ٹیریاز کا سامان اب خستہ ہوچکا ہے اور انہیں تبدیل کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں