فوجی عدالتوں کے مخالفین ہمارے دشمن ہیں : لواحقینِ شہدا

08:48 AM, 24 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : شہداء کے لواحقین نے ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہونے کے حق میں اپنے احساسات کا اظہار کیاہے۔والدکیپٹن روح اللہ شہید کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملٹری کورٹس کی مخالفت کرتے ہیں ہم ان کی مخالفت کرتے ہیں ۔ملٹری کورٹس پاکستان کے قانون کے مطابق ہیں ملٹری کورٹس کو اپنا کام جاری رکھنا چائیے۔

والد کیپٹن ولی وزیر شہید نے کہا کہ جو ملٹری کورٹس کی مخالفت کرتے ہیں وہ شہداء کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں۔ملٹری کورٹس پہلے بھی وقت کی اہم ضرورت تھی اور اب بھی نہایت اہم ہیں۔ہم چاہتے ہیں ہمارے شہداء کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔ملٹری کورٹس میں مجرمان کے خلاف جلد فیصلے ہو جاتے ہیں۔

والد کیپٹن فہیم عباس شہید نے بتایا کہ  ملٹری کورٹس میں جلد انصاف کی فراہمی کی جاتی ہے۔والد سپاہی شاہد خان شہید نے کہاکہ ہم بحیثیت شہداء کے ورثاء یہ چاہتے ہیں کہ قومی مجرمان کا فیصلہ ملٹری کورٹس میں کیا جائے۔ملٹری کورٹس نے پہلے بھی مجرمان کو سزا دی ہے۔

مزیدخبریں