اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے اور ایوان صدر کے مطابق جنرل منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق رواں ماہ کی 29 تاریخ سے ہو گا
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے ساحر شمشاد مرزا کوفی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی۔
ایوان صدر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات بھی کی۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سید عاصم منیرکو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی اور ان کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کر دی، ان کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔
صدر مملکت نے ساحر شمشاد اور عاصم منیر کو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
11:00 PM, 24 Nov, 2022