اسلام آباد: نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس پر انہوں نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مشاورت کی اور اسلام آباد واپس پہنچے۔
ایوان صدر پہنچنے کے بعد انہوں نے دونوں اہم تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کر دئیے اور یوں انہوں نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر منظوری دی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی صدر مملکت سے ملاقات
07:04 PM, 24 Nov, 2022