اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں سال کے دوران دوسرے دورے کیلئے جمعہ کو ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران خطے اورعلاقائی صورتحال سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ ترک تاجر نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان اورترکیہ گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی بندھن میں جڑے ہیں، اعلیٰ قیادت کی سطح پر باہمی دورے ترک لازوال دوستی کا مظہر ہیں، شہبازشریف رواں سال مئی میں بھی ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل 24 نومبر کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم ملک کے اہم تعیناتیوں کے باعث انہوں نے اپنے دورہ ملتوی کر دیا اور اب وہ کل روانہ ہوں گے۔