اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ 6 شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کروائی جائے، حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی جس پر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب وفاقی حکومت کو بھی اجازت دے دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
05:51 PM, 24 Nov, 2022