صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی موجود ہے: اسحاق ڈار 

04:35 PM, 24 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج کے دونوں عہدوں پر میرٹ پر تعیناتی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تعیناتی کے فیصلے پر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کے دو اہم عہدوں پر تقرریاں 28 نومبر تک ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں پر رحمت فرمائے، وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر صدر نے تقرریوں میں رکاوٹ ڈالی تو ہمارے پاس پلان بی بھی موجود ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں تقرریاں 2 مختلف روز بھی ہو سکتی ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا تقرر 27 نومبر سے پہلے ہو جائے گا اور امید ہے کہ 28 نومبر تک سارا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے۔

مزیدخبریں