اسلا م آباد: آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے قانونی طور پر کھیلنے کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ۔
عمران خان نے رات 7بجے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کیا ہے۔سابق وزیر اعظم وڈیو لنک کے ذریعے اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کریں گے ۔اجلاس میں شرکت کے لیے قانونی مشیروں کو پیغامات بھجوادیئے گئے ۔
قبل ازیں نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہونے کے بعد عمران خان نے صدر عارف علوی کو زمان پارک لاہور طلب کیا ۔جہاں صدر مملکت نے عمران خان سے ملاقات کی ہے اور ان سے مشورہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ میں اور صدر عارف علوی نئے آرمی چیف کی تقرری پر قانون اندر رہتے ہوئے کھیلیں گے۔