حکومت نے صدر کے سمری روکنے کا توڑ کردیا، نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد 

حکومت نے صدر کے سمری روکنے کا توڑ کردیا، نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی ہے۔ نامزد آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا گیا۔ 

  

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری پڑھ کر سنائی جسے کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کسی افسر کی جب ریٹائرمنٹ کا وقت آتا ہے تو وزارت دفاع میں ایک پرمیشن کی درخواست آتی ہے ۔ جنرل عاصم منیر نے بھی وزارت دفاع میں ریٹائرمنٹ کی پرمیشن کی درخواست دی جسے وزارت دفاع نے مسترد کر دیا ۔

آرمی ایکٹ میں یہ قانون موجود ہے کہ کسی بھی افسر کو ری ٹین کیا جا سکتا ہے ۔ اسی لئے وزارت دفاع نے حفاظتی انتظامات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی ری ٹین کی سمری بنائی تاکہ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے کی صورت میں عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر  نہ ہوں۔ وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف عاصم منیر کے ری ٹین اور ان کے آرمی چیف بننے کے فیصلے کی متفقہ منظوری دی۔

مصنف کے بارے میں