ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبد اللہ نے محمد انور ابراہیم کو بطورِ وزیر اعظم نامزدکر دیا ،
تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں نامزد وزیراعظم کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ 82 نشستیں جیتیں ،انوار ابراہیم گزشتہ پالیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن تھے جبکہ نوے کی دہائی میں وہ ڈپٹی وزیر اعطم کے عہدے پر رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم محی الدین کا دعویٰ ہے کہ ان کو پارلیمان میں 115 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ وزارت عظمیٰ کے لیے 112 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
واضح رہے کہ ملائشین وزیر اعظم آج بطور ِ وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے ۔