لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کی سمری  ملنے کے بعد صدر  لاہور روانہ ،عمران خان سے ملیں گے

02:05 PM, 24 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کی سمری وصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور جانے کا فیصلہ کرلیا۔ عارف علوی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  صڈر ڈاکٹر عارف علوی آج شام سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک میں اہم ملاقات کریں گے۔ عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کے دوران اہم تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔

مزیدخبریں