اسلام آباد: ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ایوانِ صدر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی تعیناتی کی منظوری کے بعد سمری صدر کو موصول ہوگئی ہے ۔ صدر کی منظوری کے بعد وزیراعظم ہاؤس آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں اور کسی وقت بھی سمری کی منظوری دیے جانے امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر تعیناتی حتمی منظوری دیں گے۔